• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف سی ہیڈ کوارٹر پر حملہ ناکام، وزیرِ اعظم کا پاک فوج کو خراج تحسین

وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹو
وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹو

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ضلع مہمند میں خارجی دہشت گردوں کے ایف سی ہیڈ کوارٹر پر حملے کی کوشش ناکام بنانے پر پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ پاک فوج کے جوانوں نے بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت سے کیمپ پر حملہ آور ہونے والے 4 خود کش خارجیوں کو ہلاک کیا۔

وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ مجھ سمیت پوری قوم پاک فوج کے بہادر افسران و جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے، دہشت گردی کے عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے افسران و جوان فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں سے پاکستان کی مٹی کو پاک کرنے کے لیے مصروفِ عمل ہیں۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

واضح رہے کہ 6 ستمبر کو خوارج کی مہمند میں ایف سی ہیڈ کوارٹر پر حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق گزشتہ روز صبح 4 بجے خوارج کے ایک گروپ نے مہمند میں ایف سی ہیڈ کوارٹر پر حملے کی کوشش کی تھی۔

سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کیمپ میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، چاروں خوارج خودکش بم باروں کو کسی قسم کا نقصان پہنچانے سے پہلے ہی ہلاک کر دیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید