• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دباؤ کے باوجود ہر صورت غیر قانونی بس اڈوں کا خاتمہ کرینگے: شرجیل میمن

وزیرِِ ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن—فائل فوٹو
وزیرِِ ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن—فائل فوٹو

وزیرِ ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ دباؤ آ رہا ہے لیکن ہر صورت غیر قانونی بس اڈوں کا خاتمہ کریں گے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ نئے ٹرمینل تک مفت شٹل سروس کی فراہمی کے باوجود کچھ بس آپریٹرز نے جھوٹے مقدمات درج کرائے ہیں، ٹرمینلز کی منتقلی ہر حال میں یقینی بنائی جائے گی۔

شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ دباؤ آ رہا ہے لیکن ہم ہر صورت کام جاری رکھیں گے، کراچی شہر سے باہر ٹرمینلز کی منتقلی کا مقصد سڑکوں سے غیر قانونی بس اڈوں کا خاتمہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہر کی حدود سے باہر بس ٹرمینلز کا قیام عدالتی احکامات کے مطابق ہے، تمام اسٹیک ہولڈرز قانون کا احترام اور تعاون کریں۔

صوبائی وزیر کا مزید کہنا ہے کہ حکومتِ سندھ ٹرانسپورٹرز کو درپیش چیلنجز سے واقف ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ٹرانسپورٹرز سے مذاکرات کا سلسلہ جاری رہے گا، تمام اسٹیک ہولڈرز کے مفادات کو مدِ نظر رکھ کر اقدامات کیے جائیں گے۔

قومی خبریں سے مزید