• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک فضائیہ کی قربانیوں، بہادری و پیشہ ورانہ مہارت کی قابل فخر تاریخ ہے: ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو

ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو—فائل فوٹو
ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو—فائل فوٹو

ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ کی قربانیوں، بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کی قابل فخر تاریخ ہے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آئی ایس پی آر ملک بھر میں پی اے ایف کے تمام بیسز پر یوم شہداء منایا گیا۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ 1965ء اور 1971ء کی جنگوں کے شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں یومِ شہداء کی مناسبت سے تقریب ہوئی۔

تقریب کے مہمان خصوصی ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا کہ  ہم اپنے ہیروز کے شکر گزار ہیں کہ وہ ہماری آنے والی نسلوں کے لیے قربانی کی اعلیٰ مثال قائم کر رہے ہیں۔

ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا کہنا ہے کہ ہم ان ہیروز کو دل کی گہرائیوں سے خراج تحسین پیش کرتے ہیں، جنہوں نے وطن کے لیے لازوال قربانیاں دیں۔

قومی خبریں سے مزید