• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمام منصوبہ بندی کرلی، چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی، چیئرمین پی سی بی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پی سی بی چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہےکہ چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہو گی اور اس حوالے سے تمام منصوبہ بندی کر لی ہے۔بڑے تمام بورڈز سے رابطے میں ہیں۔جے شاہ سے بھی رابطہ رہتا ہے ان کے آئی سی سی چیئرمین بننے پر کوئی پریشانی نہیں ہے۔جے شاہ سے کئی میٹنگز میں ملاقات ہو چکی ہے۔ان کا کہنا تھا ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس 8 اور 9 ستمبر کو ہے۔اجلاس میں شرکت نہیں کر سکوں گا۔ سلمان نصیر اجلاس میں شرکت کریں گے۔اجلاس میں نئے صدر کے حوالے سے معاملات کو حتمی شکل دی جائے گی۔ وہ ہفتے کو قذافی اسٹیڈیم لاہورکے تعمیراتی پروجیکٹ کے معائنے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کپتانوں کے حوالے سے فیصلہ کوچ اور سلیکٹرز کریں گے۔