• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جلسہ مخالفین کی نیندیں حرام کر دے گا: ظاہر شاہ طورو

وزیرِ خوراک خیبر پختون خوا ظاہر شاہ طورو ـــ فائل فوٹو
وزیرِ خوراک خیبر پختون خوا ظاہر شاہ طورو ـــ فائل فوٹو 

وزیرِ خوراک خیبر پختون خوا ظاہر شاہ طورو کا کہنا ہے کہ جلسہ مخالفین کی نیندیں حرام کر دے گا۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ظاہر شاہ طورو نے کہا کہ آج جلسہ ہر صورت ہوگا، تمام رکاوٹیں عبور کریں گے۔ 

اُنہوں نے کہا کہ آج اسلام آباد میں عوام کا سمندر اُمنڈ آئے گا، صوبے بھر کے قافلے صوابی پہنچیں گے۔

وزیرِ خوراک خیبر پختون خوا نے کہا کہ جعلی حکومت کو اندازہ ہو جائے گا کہ عوام صرف پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید