• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فی الحال سیاست میں سرگرم ہونے کا ارادہ نہیں: بابر غوری


سابق وفاقی وزیر بابر غوری کا کہنا ہے کہ فی الحال سیاست میں سرگرم ہونے کا ارادہ نہیں ہے مگر جلد ہی اس بارے میں کوئی فیصلہ کروں گا۔

بابر غوری نے کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں فرینڈز آف کراچی کے زیرِ اہتمام حلیم پارٹی میں شرکت کی۔

نمائندہ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر بابر غوری نے کہا کہ پاکستان ہمارا وطن ہے، پہلے بھی گیا تھا، اب بھی جاؤں گا۔ 

انہوں نے کہا کہ مجھ پر ایک جھوٹا مقدمہ بنایا گیا تھا جو ہائی کورٹ نے ختم کر دیا، ہمارے والدین نے ایسی تربیت نہیں دی اور نہ ہی کوئی سیاسی تربیت ہے کہ غلط کام کریں۔ 

انہوں نے کہا کہ ہماری بدنامی بہت کی گئی لیکن اب لوگوں کو احساس ہو گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید