• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن 12 ستمبر کو پاکستان پہنچیں گے۔

ذرائع کے مطابق گیری کرسٹن آمد کے بعد فیصل آباد میں چیمپئنز ون ڈے کپ کے میچز دیکھیں گے۔

ذرائع کے مطابق وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اس دوران 5 ٹیموں کی مینٹورز کے ساتھ مشاورت بھی کریں گے۔

گیری کرسٹن جولائی میں ٹی 20 ورلڈکپ کی رپورٹ دینے اور تھنک ٹینک سے ملاقات کے بعد واپس جنوبی افریقہ چلے گئے تھے۔

دوسری طرف ریڈ بال کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی 22 ستمبر کو پاکستان آئیں گے، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مستقبل کے لائحہ عمل کےلیے کنیکشن کیمپ کا انعقاد 23 ستمبر کو کر رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق کنیکشن کیمپ میں بین الاقوامی اسائنمنٹس کےلیے کپتانوں یا قومی ٹیموں پر بات چیت کیمپ کے ایجنڈے کا حصہ نہیں، اس کا مقصد مستقبل کے لائحہ عمل کےلیے سر جوڑ کر بیٹھنا ہے۔

پاکستان ٹیم کے ریڈ اور وائٹ بال کوچز کی پاکستان آمد، سلیکٹرز اور مینٹورز سے مشاورت کے بعد کپتانوں کی تبدیلیوں سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید