کراچی (اسٹاف رپورٹر)گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) نے سندھ کے پانی کے لیے مبینہ ہونے والی سازشوں کے خلاف اور مشترکہ مفادات کونسل اور دیگر آئینی عمل کو مبینہ طورنظرانداز کرتے ہوئے ترمیمی اقدامات کے خلاف ہم خیال سیاسی جماعتوں کا اعلیٰ سطح کا اجلاس 10 ستمبر (کل) طلب کرلیا ہے۔ جی ڈی اے کے اطلاعات سیکرٹری سردار عبدالرحیم کے مطابق، سندھ دوست سیاسی جماعتوں کا اعلیٰ سطح مشاورتی اجلاس 10ستمبر کو فنکشنل لیگ ہاؤس کراچی میں منعقد ہوگا۔ اجلاس میں ایوان صد پرر میں آصف علی زرداری کی نگرانی میں سندھو دریا کے پانی پر ڈاکہ ڈالنے کے لیے ارسا (انڈس ریور سسٹم اتھارٹی) قوانین میں ترامیم پر غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں شرکت کے لیے جی ڈی اے کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر صفدر عباسی، سید زین شاہ، ایاز لطیف پلیجو، سندھ ترقی پسند پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر قادر مگسی، جے یو آئی-ایف کے راشد محمود سومرو، جماعت اسلامی کے محمد حسین محنتی، جئے سندھ کے ریاض چانڈیو اور دیگر سندھ دوست سیاسی جماعتوں کو مدعو کیا گیا ہے۔