وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سے ملاقات کی تردید کردی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے سرفراز بگٹی اپنے اسکواڈ کے ہمراہ خیبر پختونخوا ہاؤس پہنچے تھے۔
جیو نیو سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور سے ان کی کوئی ملاقات نہیں ہوئی ہے۔
سرفراز بگٹی نے کہا کہ صدر کے عشائیے کیلئے ایوان صدر جاتے ہوئے رش کی وجہ سے کے پی ہاؤس کا راستہ استعمال کیا، بلوچستان ہاؤس اور کے پی ہاؤس آمنے سامنے ہیں، لیکن علی امین سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔
دوسری جانب ترجمان بلوچستان حکومت کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کی علی امین گنڈاپور سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔
ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ایون صدر کے عشائیے کے بعد بلوچستان ہاؤس پہنچے، ریڈ زون سیل ہونے اور ٹریفک کے باعث خیبر پختونخوا ہاؤس سے گزرے، جس کا متبادل عقبی دروازہ ریڈ زون کے باہر کھلتا ہے۔