• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل کے غزہ میں اہداف کے تعین کیلئے ڈیجیٹل ٹولز کے استعمال کا انکشاف

تصویر بشکریہ عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ
تصویر بشکریہ عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ

عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ (ایچ آر ڈبلیو) نے غزہ میں اسرائیلی افواج کی جانب سے اہداف کا تعین کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال پر سنگین اخلاقی و قانونی خدشات کا اظہار کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق  ایچ آر ڈبلیو کا کہنا ہے کہ اسرائیلی افواج کی جانب سے غزہ میں حملے کے اہداف کا تعین کرنے کے لیے نگرانی کی ٹیکنالوجیز، مصنوعی ذہانت اور دیگر ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال شہریوں کو پہنچنے والے نقصان کا خطرہ بڑھا سکتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ  یہ ڈیجیٹل ٹولز سنگین اخلاقی، قانونی اور انسانی خدشات کو جنم دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج غزہ دشمنی میں 4 ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال کر رہی ہے تاکہ حملے سے پہلے کسی علاقے میں شہریوں کی تعداد کا اندازہ لگایا جا سکے، فوجیوں کو اطلاع دی جائے کہ حملہ کب کرنا ہے، یہ معلوم کرنے کے لیے کہ آیا کوئی شخص عام شہری ہے یا جنگجو اور ساتھ ہی یہ بھی کہ آیا ڈھانچہ سویلین ہے یا فوجی۔

ادھر اسرائیلی فوج نے جاری کردہ بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی افواج نے غزہ میں المواصی کیمپ پر حملہ کیا ہے] اس حملے میں حماس کے سینیئر کارکنان کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ المواصی کیمپ میں غزہ حکام کی بتائی گئی اموات کی تعداد ہماری معلومات سے ہم آہنگ نہیں ہے۔

دریں اثناء عرب میڈیا کے مطابق غزہ سٹی میں فوڈ اسٹال پر اسرائیلی بم باری سے 4 فلسطینی شہید ہو گئے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید