• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میں زیادہ بڑا دہشتگرد ہوں، اس لیے مجھے سی آئی اے لے گئے تھے: شعیب شاہین

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شعیب شاہین—فائل فوٹو
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شعیب شاہین—فائل فوٹو

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شعیب شاہین نے کہا ہے کہ میں زیادہ بڑا دہشت گرد ہوں اس لیے مجھے کل ہی سی آئی اے لے گئے تھے۔

کمرۂ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے شعیب شاہین نے کہا کہ مجھے پہلے تھانہ رمنا میں رکھا گیا پھر سی آئی اے لے گئے۔

انہوں نے کہا کہ رات کو گرفتار ہونے والے تمام ارکانِ اسمبلی بھی سی آئی اے میں ہیں۔

شعیب شاہین کا کہنا ہے کہ ارکانِ اسمبلی کو علی الصبح سی آئی اے میں لایا گیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز شعیب شاہین کو گرفتار کیا گیا تھا، آج انہیں عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید