• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاتون سے زیادتی کا الزام: سوئس اپیل کورٹ میں مصری اسکالر کی بریت کا فیصلہ منسوخ

مصری اسکالر طارق رمضان(فائل فوٹو)۔
مصری اسکالر طارق رمضان(فائل فوٹو)۔

سوئٹزرلینڈ کی کینٹونل حکومت کے مطابق خاتون سے زیادتی کے الزام پر مصری اسکالر کی بریت کا فیصلہ کالعدم قرار دیا گیا ہے۔ 

کینٹونل حکومت نے کہا کہ سوئس اپیل کورٹ نے مصری اسکالر طارق رمضان کی بریت کا فیصلہ منسوخ کیا۔ 

جنیوا سے خبر ایجنسی کے مطابق 28 اگست کو مصری اسکالر طارق رمضان کو 3 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ سوئس خاتون کی جانب سے لگائے گئے الزامات کی طارق رمضان تردید کر چکے ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق طارق رمضان اس فیصلے کے خلاف سوئس وفاقی عدالت میں اپیل کر سکتے ہیں۔  

خبر ایجنسی کے مطابق طارق رمضان مصر میں اخوان المسلمون کے بانی حسن البنا کے پوتے ہیں۔ 

بین الاقوامی خبریں سے مزید