کراچی میں یوپی موڑ کے قریب تیز رفتار کار یوٹرن لیتے ہوئے دیوار سے ٹکرا گئی، حادثے میں کار سوار 2 افراد زخمی ہوگئے جبکہ 1فرار ہوگیا۔
پولیس کے مطابق تیز رفتار کار کا ڈرائیور حادثے کے بعد فرار ہوگیا جبکہ کار میں سوار 2 افراد کو عوام نے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا۔
حادثے میں کار سوار افراد 2 بھی معمولی زخمی ہوئے ہیں، پولیس نے مشتعل شہریوں سے دونوں افراد کو چھڑا کر تھانے منتقل کردیا،جبکہ کار کو بھی تحویل میں لیکر سرسید تھانے منتقل کردیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ شہریوں کا الزام ہے کہ کار سوار افراد نشے میں تھے، تاہم میڈیکل ٹیسٹ کرانے کے بعد نشے کے استعمال کا پتہ لگ سکے گا۔
حادثے میں کار کا اگلا حصہ تباہ ہوگیا ہے۔