پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا منفی دن رہا جہاں 100 انڈیکس میں 634 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔
پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس اس کمی کے بعد 69 ہزار 651 پر بند ہوا۔
کاروباری دن میں 100 انڈیکس 895 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جبکہ اسکی بلند ترین سطح 69 ہزار 507 رہی۔
حصص بازار میں آج 53 کروڑ 27 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 14 ارب 73 کروڑ روپے سے زائد رہی۔
اسی طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن 55 ارب روپے کم ہو کر 10 ہزار 470 ارب روپے ہے۔