• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ، کاروباری ہفتے کا منفی آغاز، 283 پوائنٹس کم

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکس چینج، آئی ایم ایف قرض منظوری میں تاخیر کی اطلاعات پر سرمایہ کاروں کی عدم دلچسپی ،نئے کاروباری ہفتے کا منفی آغاز، کے ایس ای100 انڈیکس میں283پوائنٹس کی کمی،51.46فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت گھٹ گئی،سرمایہ کاری مالیت میں بھی 23ارب 79کروڑ 91لاکھ روپے کی کمی،کاروباری حجم 33.90فیصد کم ہو گیا، تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف اسٹاف لیول معاہدے کے بعد قرض منظور ی کے لئے پاکستان کا کیس ایجنڈے میں نہ آنے کی وجہ سےکئی منفی خبریں زیر گردش ہیں جس کی وجہ سے سرمایہ کاروں کی مارکیٹ میں دلچسپی کم ہو ئی ہے، اگرچہ نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر ٹریڈنگ کا آغازمثبت زون میں ہوا، مالیاتی اداروں کی منتخب خریداری سے ایک موقع پر100انڈیکس 317پوائنٹس کے اضافے سے 79ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کر گیا لیکن دوپہر کے بعد فروخت کا دباو بڑھ گیا جو اختتام تک برقرار رہا ۔
اہم خبریں سے مزید