ملک میں آج سونے کا فی تولہ بھاؤ ایک ہزار روپے کم ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک ہزار روپے کمی سے ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 63 ہزار روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 857 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 25 ہزار 480 روپے ہے۔
عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 8 ڈالر کم ہوکر 2 ہزار 515 ڈالر ہے۔