• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امن ہر قیمت پر برقرار رکھا جائے گا، آرمی چیف جنرل عاصم منیر


آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ قوم کی عظیم قربانی سے حاصل کیا گیا امن ہر قیمت پر برقرار رکھا جائے گا، شہداء کی قربانیاں، قربانی کے جذبے کے ساتھ لڑنے کے ہمارے عزم کو مضبوط کرتی ہیں۔

آرمی چیف نے ضلع اورکزئی کا دورہ کیا اور وادی تیراہ اور گردونواح میں انسداد دہشتگردی کی کارروائیوں میں حصہ لینے والے فوجیوں سے ملاقات کی۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال اور جاری انسداد دہشتگردی کی کارروائیوں پر جامع بریفنگ دی گئی۔ 

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا

آرمی چیف کو ضم شدہ اضلاع میں استحکام یقینی بنانے کے کثیرالجہتی اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی۔ 

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ قوم کی عظیم قربانی سے حاصل کیا گیا امن ہر قیمت پر برقرار رکھا جائے گا۔ ہمارے شہداء کی قربانیاں قربانی کے جذبے کے ساتھ  لڑنے کے ہمارے عزم کو مضبوط کرتی ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے خیبر پختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون کو سراہا۔ اس موقع پر انھوں نے افسران اور جوانوں کےساتھ بات چیت کی۔

آرمی چیف نے جوانوں کے بلند حوصلے اور ہر قسم کے خطرے کےخلاف مؤثر جواب دینے کی تیاری کو سراہا اور دشمن و دہشتگرد گٹھ جوڑ کو شکست دینے اور غیرقانونی اسپیکٹرم میں سرگرمیاں ختم کرنے کے عزم کااعادہ کیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا

آرمی چیف نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعداد کار میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا پاک فوج کے پی پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہر ممکن تعاون فراہم کرتی رہے گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے یادگار شہدا پر پھول رکھے۔ اس سے قبل آرمی چیف کی آمد پر کور کمانڈر پشاور نے ان کا استقبال کیا۔

قومی خبریں سے مزید