• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محسن نقوی اسمبلی کیوں آئے؟ اعظم نذیر تارڑ نے وضاحت دیدی

وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے وزیر داخلہ محسن نقوی کے اسمبلی آنے کے معاملے کی وضاحت کردی۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو میں اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ وزیر داخلہ اس لیے آئے تاکہ ممبران اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر کے معاملات کو دیکھا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اجلاس رہے گا تو پروڈکشن آرڈر رہیں گے۔

صحافی نے وزیر قانون سے استفسار کیا کہ کیا کل کوئی آئینی ترمیم لائی جارہی ہے؟ اعظم نذیر تارڑ نے نفی میں سرہلا کو جواب دیا اور کہا کہ مجھ سے زیادہ آپ کو علم ہے۔

صحافی نے سوال کیا کہ محسن نقوی کو تو آئینی ترامیم کا علم ہوگا؟ اس پر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ محسن نقوی ممبران کی رائے کے حوالے سے آئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید