• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن جنوبی افریقاسے لاہور پہنچ گئے۔ وہ چیمپئنز ون ڈے کپ کے میچز دیکھنے اور کھلاڑیوں کی کار کردگی کا جائزہ لینے فیصل آبا د جائیں گے اور مینٹورز سے مشاورت بھی کریں گے، ہیڈ کوچ کو چیمپئنز ٹرافی سے قبل مضبوط ون ڈے ا سکواڈ تیار کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ وہ پی سی بی کے مستقبل کے لائحہ عمل کے لیے بلائے جانے والے کنکشن کیمپ میں بھی شریک ہوں گے ۔ ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی 22 ستمبر کو لاہور پہنچیں گے۔