• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیاز ،ٹماٹر اوردیگرکئی سبزیوں کی قیمتیں کم ،متعدد کی برقرار

لاہور(خصوصی رپورٹر) پیاز کی قیمت میں 2 روپے کی کمی ہوکر 135 سے 133 روپے ہوئی ہے اور ٹماٹر کی قیمت میں 10 روپے کی کمی ہوکر 110 سے 100 روپے ہوئی ہے اور ادرک تھائی لینڈ کی قیمت میں 10 روپے کی کمی کے بعد 585 سے 575 روپے ہوگئی ہے اور اسی طرح کریلا کی قیمت 160 روپے برقرار، بینگن کی قیمت 55، کھیرا کی قیمت 140، بند گوبھی 150، اروی 175 روپے میں برقرار ہے اور لوکی بوتل 70 روپے میں برقرار ہے. سبز مرچ 110 روپے، مٹر 300، شلجم 120 روپے، چائنہ گاجر 78 روپے، پھول گوبھی کی قیمت 90 روپے، بھنڈی کی قیمت 100 روپے برقرار، لیموں کی قیمت 670 روپے برقرار ہے اور دیسی لہسن کی قیمت میں 5 روپے کا اضافہ ہوا. کم سپلائی کے سبب قیمت 380 سے 385 ہوئی ہے. انہوں نے کہا کہ چائنہ گاجر کی قیمت میں 7 روپے کا اضافہ ہوکر 78 سے 85 روپے ہوئی ہے۔
لاہور سے مزید