اسرائیل کے زیر قبضہ فلسطینی علاقے مغربی کنارے میں اسرائیلی فائرنگ سے شہید ترک نژاد امریکی خاتون کی نماز جنازہ ترکیے میں ادا کردی گئی۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ترک نژاد امریکی شہری عائشہ نور کو گزشتہ ہفتے مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج نے نشانہ بنایا تھا۔
عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق عائشہ نور کی نماز جنازہ انقرہ میں ادا کی گئی، جس میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی۔
رپورٹ کے مطابق نماز جنازہ میں ترک پارلیمان کے اسپیکر بھی شریک ہوئے، جنہوں نے عائشہ نور کے قتل کی تحقیقات کرانے کا اعلان کیا۔