مقبوضہ بیت المقدس (اے ایف پی) مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی بستیوں کے خلاف مظاہرے کے دوران اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والی ترک نژاد امریکی خاتون کے اہل خانہ نے ان کی موت کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے اسرائیلی فوج پر اسے قتل کرنے کا الزام لگایا۔ جمعہ کے روزمقبوضہ مغربی کنارے میں ایک مظاہرے میں شریک26سالہ عائشہ نور ازگی ایگی کو سر میں گولی ماری گئی۔عائشہ نور ازگی ایگی کے اہل خانہ نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فوج نے بلاوجہ، غیرقانونی اور پُرتشدد طریقے سے ان کی جان لی۔ایک امریکی شہری عائشہ نور ازگی ایگی پرامن طور پر انصاف کے لیے کھڑی تھی جب وہ گولی لگنے سے ہلاک ہوئیں، ویڈیو ایک اسرائیلی فوجی شوٹر ان پر گولی چلاتے نظر آرہا ہے۔