• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ساؤتھ ایشین ایتھلیٹکس ایونٹ میں پاکستان کی مایوس کن کارکردگی

کراچی(اسٹاف رپورٹر ) سائوتھ ایشین جو نیئر ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں پاکستان کی مایوس کن کارکردگی، ایونٹ میں شریک 12 ایتھلیٹس 90میڈلز میں سے ایک بھی میڈل نہ جیت سکے، ٹیم کیساتھ کوالیفا ئیڈکوچ نہ بھیجے جانے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ پاکستان اسپورٹس بورڈ نے اس حوالے سے فیڈریشن حکام سے رپورٹ طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے، بعض میڈیا کے مطابق یہ بھی اطلاعات ہیں کہ جن آفیشلز کو ٹیم کے ساتھ بھیجا گیا تھا وہ اپنی ذمے داری نبھانے میں ناکام رہے، کچھ کھلاڑیوں نے بھی ان کے بارے میں فیڈریشن حکام سے شکایت کی ہے، دوسری جانب فیڈریشن کے حکام بھی کھلاڑیوں کی پر فار منس سے ناخوش ہیں۔