• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئینی ترمیمی بل پیش ہونے سے قبل بڑا بریک تھرو

فوٹو فائل
فوٹو فائل

آئینی ترمیمی بل پیش ہونے سے قبل بڑا بریک تھرو ہوا ہے، بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی-مینگل) کا وفد اسپیکر چیمبر پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گیا۔

بی این پی مینگل کے ساجد ترین، صادق سنجرانی کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے، سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی وفد کو لے کر پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے۔

اسپیکر قومی اسمبلی سے سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور بی این پی وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار بھی شریک  تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بی این پی مینگل نے مجوزہ آئینی بل کا مسودہ مانگ لیا، بی این پی مینگل نے لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق حکومت سے مؤقف مانگ لیا۔

قومی خبریں سے مزید