• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل ایکریڈیٹیشن کونسل فار ٹیچر ایجوکیشن کے کونسل اراکین کا تقرر

چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن نے نیشنل ایکریڈیٹیشن کونسل فار ٹیچر ایجوکیشن کے کونسل اراکین کا تقرر کر دیا ہے۔

جس کے مطابق لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی قائم مقام وائس چانسلر/ڈین پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی کونسل کی وائس چیئرپرسن ہوں گی۔

اراکین میں پنجاب ریجن سے یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور کے ڈائریکٹر/ڈین پروفیسر ڈاکٹر ایاز محمد خان، چیئرمین شعبہ تعلیم بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر رانا محمد دلشاد شامل ہونگے۔

سندھ ریجن سے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی حیدرآباد کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طیبہ ظریف، وائس پرووسٹ آغا خان یونیورسٹی کراچی پروفیسر ڈاکٹر انجم ہالائی، گریجویٹ اسکول آف ایجوکیشن نظربایف یونیورسٹی جمہوریہ قازقستان کی پروفیسر ڈاکٹر نورین درانی، پروفیسر آف ایجوکیشن اور میٹروپولیٹن یونیورسٹی کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر وسیم قاضی شامل ہوں گے۔ 

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر ناصر محمود کونسل کے چیئرمین ہوں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اراکین اپنی خدمات کےلیے کسی تنخواہ یا مراعات کے حقدار نہیں ہوں گے۔

قومی خبریں سے مزید