• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل واؤڈا نے آئینی ترامیم کی منظوری نہ ہونے پر کیا کہا؟

 
سینیٹر فیصل واؤڈا—فائل فوٹو
سینیٹر فیصل واؤڈا—فائل فوٹو

سینیٹر فیصل واؤڈا نے آئینی ترامیم کی منظوری نہ ہونے سے متعلق کہا ہے کہ اس کا جواب ن لیگ والے زیادہ بہتر دیں گے۔

ایک بیان میں فیصل واؤڈا نے کہا ہے کہ نااہلوں اور نکموں سے یہی توقع کی جا سکتی ہے۔

مولانا فضل الرحمٰن سے متعلق سوال پر فیصل واؤڈا نے کہا کہ مولانا کے بارے میں اپنا تجزیہ اور پیش گوئی جلد کروں گا۔

اس سے قبل مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے آئینی ترامیم غیر معینہ مدت تک مؤخر ہونے کی تصدیق کی تھی۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہا تھا کہ آج قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی ہو جائیں گے۔

انہوں نے کہا تھا کہ پارلیمنٹ سے ترامیم منظور نہ ہونا حکومت کی ناکامی نہیں، مولانا کو ترامیم پر اتفاق مگر بعض جزیات کی تفصیل کے مطالعے کے لیے وقت درکار ہے، ہمارے نمبرز پورے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید