• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوہر رشید کا ’انڈر ریٹِڈ‘ کہلانے پر دلچسپ ردِعمل

اداکار گوہر رشید ـــ فائل فوٹو
اداکار گوہر رشید ـــ فائل فوٹو 

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار گوہر رشید نے’انڈر ریٹِڈ‘ کہلانے پر دلچسپ ردِعمل دے دیا۔

گوہر رشید نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے مختلف موضوعات پر دلچسپ گفتگو کی۔

اُنہوں نے کہا کہ کچھ لوگ میرے بارے میں یہ کہتے ہیں کہ گوہر رشید ’انڈر ریٹِڈ‘ اداکار ہے تو یہ سننے کے بعد پہلی چیز تو میرے ذہن میں یہ آتی ہے کہ چلو ’انڈر ریٹِڈ‘ ہونا ’اوور ریٹِڈ‘ ہونے سے تو بہتر ہے۔

اداکار نے کہا کہ مجھے پہلے تو یہ بتایا جائے کہ ’انڈر ریٹِڈ‘ ہوتا کیا ہے اور ایک اداکار کی کامیابی کو ناپنے کا معیار کیا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ کیا اداکار کی کامیابی کا معیار فالوورز کی تعداد پر منحصر ہے یا اس کے کام پر، اگر کام پر ہے تو کام تو میں ڈرامہ، تھیٹر اور فلم تینوں میں کام کر چُکا ہوں اور اللّٰہ کا شکر ہے میں سارے کامیاب پروجیکٹس کا حصّہ بن چُکا ہوں۔

گوہر رشید نے ناقدین سے سوال کیا کہ میں جاننا چاہتا ہوں کہ اپنے کام کے حساب سے میں ’انڈر ریٹِڈ‘ تو نہیں ہوں تو پھر اب کامیاب ہونے کے لیے میں کتنے ملین اور بلین فالوورز ہونے چاہئیں یا مجھے کتنا اور مشہور ہونا چاہیے۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر کامیابی کا انحصارصرف فالوورز کی تعداد پر ہے تو پھر اداکار کا فن اور اس کی اپنے کام سے ایمانداری تو بہت پیچھے رہ جائے گی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید