• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا کے دوران اتنی رقم نہیں تھی کہ باورچی کی تنخواہ دے سکوں، مسابا گپتا

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

معروف فیشن ڈیزائنر، بزنس وومن مسابا گپتا کا کہنا ہے کہ 2020 میں کورونا وائرس کی عالمی وبا کے دوران مسلسل مالی نقصانات کے باعث ان کے پاس اتنی رقم بھی نہیں تھی کہ وہ اپنے باورچی کی 12 ہزار روپے تنخواہ ادا کرسکیں۔ 

انھوں نے بتایا کہ اس دور میں وہ بڑی پریشانی کا شکار تھیں اور انکا کاروبار بند ہونے کے قریب تھا۔ 

خاتون بھارتی صحافی فائے ڈیسوزا کو انکے یوٹیوب چینل کےلیے انٹرویو کے دوران 34 سالہ مسابا گپتا نے کہا یہ انکی زندگی کا بدترین دور تھا۔

انھوں نے کہا کہ جب مارچ  2020 میں لاک ڈاؤن ہوا تو ہم سمجھے تھے کہ یہ ایک دو دن کا ہوگا، لیکن اسے تو 14 دن تک توسیع دی گئی، ان دو ہفتوں میں میری زندگی بالکل بدل گئی۔

مارچ کے اواخر یا اپریل کے اوائل میں میرے بزنس ہیڈ نے بتایا کہ انکے پاس اب کوئی رقم نہیں، کیونکہ کوئی بھی کچھ نہیں خرید رہا تھا، لوگوں کی ترجیحات میں فیشن سب سے نیچے چلا گیا تھا۔

انکے مطابق ہر کال کے بعد میں چیختی چلاتی تھی، دو ماہ کے دوران ہمیں اپنے پانچ اسٹورز بند کرنا پڑے، جن میں چند فرنچائز اور کچھ کمپنی کے تھے۔

عہد ساز ویسٹ انڈین بیٹسمین سر ویوین رچرڈ اور سینئر بھارتی اداکارہ نینا گپتا کی بیٹی مسابا کو آخری بار مئی 2022 کی ہندی رومانٹک کامیڈی اینتھولوجی سیریز ماڈرن لَو ممبئی میں دیکھا گیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید