• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خلیل الرحمٰن قمر ہنی ٹریپ کیس: ملزم کی درخواستِ ضمانت خارج کرنے کا تحریری فیصلہ جاری


لاہور کی  انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر ہنی ٹریپ کیس میں ملزم کی درخواستِ ضمانت خارج کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

عدالت نے اپنے تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ تفتیش میں سامنے آیا ہے کہ ملزم یاسر نے مدعی سے رقم کا مطالبہ کیا، مدعی نے ملزم کو شناخت کیا، موبائل کی سی ڈی آر میچ ہیں۔

تحریری فیصلے کے مطابق ملزم کے خلاف مجرمانہ مواد بھی موجود ہے، اس لیے اس کی درخواستِ ضمانت خارج کی جاتی ہے۔

یاد رہے کہ 13 ستمبر کو اسی عدالت نے ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر ہنی ٹریپ کیس میں شریک ملزم کی درخواستِ ضمانت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج ارشد جاوید نے خلیل الرحمٰن قمر ہنی ٹریپ کیس میں شریک ملزم یاسر کی درخواستِ ضمانت پر سماعت  کرتے ہوئے تمام فریقین کے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

گزشتہ کارروائی

دو روز قبل انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج ارشد جاوید نے خلیل الرحمٰن قمر ہنی ٹریپ اور اغوا برائے تاوان کیس میں ملزمہ آمنہ عروج کے شریک ملزم یاسر علی کی درخواستِ ضمانت خارج کر دی تھی۔ 

وکیل زین علی قریشی نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ ملزم کا کیس سے کوئی تعلق نہیں ہے، اسے زبردستی اس کیس میں پھنسایا گیا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید