• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن میں پرستار کے ساتھ سیلفی بنوانے سے انکار پر روینہ ٹنڈن کی معذرت

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ روینہ ٹنڈن نے لندن میں پرستار کی جانب سے سیلفی بنانے سے منع کرنے پر معذرت کی ہے۔ انکا کہنا ہے کہ وہ ڈر گئی تھیں۔

واضح رہے کہ یہ واقعہ چند روز قبل پیش آیا۔ تاہم اب روینہ نے کہا ہے کہ وہ اپنے پرستار سے وعدہ کرتی ہیں کہ وہ ان سے ملیں گی اور اکٹھے تصویر بنوائیں گی۔ 

یاد رہے کہ جمعہ کو پٹنہ شکلا نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنی طویل پوسٹ میں تحریر کیا تھا کہ روینہ ٹنڈن برطانیہ میں تنہا چہل قدمی کر رہی تھیں اس دوران چند افراد انکے قریب پہنچے جس پر وہ اپنی جان کے حوالے سے خوفزدہ ہوگئی تھیں۔

بعدازاں روینہ ٹنڈن نے معذرت کرتے ہوئے وضاحت کی کہ وہ کسی کو ناراض نہیں کرنا چاہتی تھیں۔ 

روینہ نے اپنے سوشل میڈیا ایپ پر معذرت کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اس روز گھبرا گئی تھیں۔ اب یقیناً آپ سے لندن میں ملاقات ہوگی اور تصویر بھی بنواؤں گی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید