• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو دورہ ایران کی دعوت دے دی

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو ایران کے دورے کی باضابطہ دعوت دے دی۔

تہران نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو ایران کا دورہ کرنے کا باضابطہ دعوت نامہ دے دیا ہے، اور وہ خود بھی جلد سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔

صدر مسعود پزشکیان نے کہا حوثی باغیوں کو ساؤنڈ بیریئر توڑنے والے میزائل فراہم کرنے کی رپورٹوں میں کوئی صداقت نہیں۔  یمن کے حوثیوں نے اپنی صلاحیتوں سے بنایا گیا میزائل اسرائیل پر حملے میں استعمال کیا۔

ایرانی صدر نے کہا کہ ایران کا میزائل پروگرام دفاعی مقاصد کیلئے ہے جس سے کسی بھی صورت میں دستبردار نہیں ہوں گے۔

خبر ایجنسی کے مطابق یمن کے حوثی گروپ نے گزشتہ روز اسرائیل پر ہائپر سونک بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا تھا۔

ایرانی صدر نے کہا ہم خود پر پابندیاں نہیں چاہتے، ہمارا کسی سے کوئی جھگڑا نہیں ہے۔ ایران اپنے میزائل پروگرام پر کام کرنا نہیں چھوڑے گا۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ مغرب ہمارے جوہری معاہدے سے توقعات رکھتا ہے لیکن بدلے میں کچھ نہیں کرتا، جوہری معاہدے اور پابندیوں پر مغرب سے بات چیت کےلیے تیار ہیں۔

مسعود پزشکیان نے کہا کہ غیرملکی پابندیوں کے باوجود ایران پڑوسی اور دیگر ممالک سے تعلقات بہتر بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔

انھوں نے کہا اسرائیل نے اسمٰعیل ہنیہ کو شہید کروا کر ایران کو علاقائی جنگ میں گھسیٹنےکی ناپاک کوشش کی تھی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید