ایران نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل نے ایرانی مفادات کے خلاف مزید فوجی کارروائی کی تو فیصلہ کن اور مناسب جواب دینے سے گریز نہیں کیا جائے گا۔
ایرانی وزیر خارجہ حسین عبداللہیان نے سلامتی کونسل اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران اب تک کافی تحمل کا مظاہرہ کرچکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ خطے کی سنگین صورتحال کے پیش نظر تنازع کو مزید بڑھنے سے روکنے کے لیے اقوام متحدہ کو موقع دینے کو تیار ہیں۔
خبر رساں اداروں کے مطابق امریکا نے نیویارک میں موجود ایرانی وزیر خارجہ کے وفد پر سفری پابندیاں عائد کردی ہیں۔
ایرانی وفد اقوام متحدہ ہیڈکوارٹر کے اطراف دو بلاک کے اندر تک محدود رہے گا۔
دوسری جانب ایران کی ایٹمی سیکیورٹی کے کمانڈر انچارج احمد حق طالب نے تنبیہہ دیتے ہوئے کہا کہ صیہونی حکومت نے ایران کی ایٹمی تنصیبات سے متعلق دھمکی دی یا کارروائی کی تو جوہری پروگرام دوبارہ شروع کیا جاسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگلی جوابی کارروائی میں جدید میزائل استعمال کیے جائیں گے اور اسرائیلی تنصیبات کو نشانہ بنایا جائے گا۔