• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زیادہ اتفاق رائے پیدا کرکے قانون سازی کو آگے لے جائیں گے، مرتضیٰ وہاب

مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی مولانا فضل الرحمان کو آئینی ترمیم کے ذریعے آئینی عدالت کے قیام کے لیے قائل کرنے کے لیے کوشش کر رہی ہے۔

بلاول کے وفد میں شامل پیپلز پارٹی کے رہنما مرتضیٰ وہاب نے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو کی ہفتے کی رات کو جب مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی تھی تو اصولی طور پر کسی کو آئینی عدالت سے متعلق کوئی اعتراض نہیں تھا۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کے سیشن کو آگے بڑھا دیا گیا ہے، سب نے اعادہ کیا ہے کہ زیادہ اتفاق رائے پیدا کرکے قانون سازی کو آگے لے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آج بھی آئینی عدالت پر کوئی اختلاف نہیں نظر آیا، لیکن اُس کے مندرجات طے کرنا ہیں اور اس کےلیے لائحہ عمل پر کام کرلیا جائے گا۔

مرتضیٰ وہاب کا حالیہ ترمیم سے متعلق سوال پر کہنا تھا کہ ایسا نہیں ہے کہ انگیج نہیں کیا گیا لیکن جس طریقے سے اٹھارہویں آئینی ترمیم کے موقع پر تفصیلی بحث ہوئی، ویسی اب نہیں ہوئی ہے۔ 

قومی خبریں سے مزید