کراچی(نیوزڈیسک) سسرایوں کی طرف سے جہیز کی مانگ پوری نہ ہونے پر شوہر نے تشدد کرکے بیوی کو مار ڈالا۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق جہیزکا مطالبہ پورا نہ ہونے پر بیوی کو تشدد کرکے جان سے مار دینے کا افسوس ناک واقعہ بکھیڑا نامی گاؤں میں پیش آیا جہاں سندر نامی شخص نے اپنی بیوی مینا کو جہیز میں ٹی وی ایس اپاچی بائیک اور تین لاکھ روپے نہ لانے پر تشدد کرکے مار ڈالا۔