پنجاب میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کر دی گئی۔
اس حوالے سے ایک بیان میں وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 30 سے 70 روپے تک کمی کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں بس اڈوں پر کرایوں کا شیڈول چیک کر رہی ہیں۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ ٹرانسپورٹرز کو بھی حکومت کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے۔
واضح رہے کہ ملک میں پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 6 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ مٹی کا تیل 11 روپے 15 پیسے فی لیٹر سستا کر دیا گیا اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 12 روپے 12 پیسے کمی کی گئی ہے۔