• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو مرضی چلانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

نریندر مودی کی جماعت نے تیسری بار اقتدار تو حاصل کرلیا مگر پارلیمانی اکثریت نہ ہونے کے باعث بھارتی جنتا پارٹی کا اتحادیوں پر انحصار کرنا پڑ رہا ہے۔

دی اکانومسٹ کی رپورٹ کے مطابق حکمرانی کے پہلے سو دنوں میں ہی اپوزیشن کے دباؤ اور عوامی مخالفت نے مودی سرکار کو کئی اہم پالیسیوں سے پیچھے ہٹنے پر مجبور کردیا۔

آئندہ مہینوں میں پانچ ریاستوں میں انتخابات، خاص کر مقبوضہ کشمیر میں الیکشن ان کے لیے ایک اور چیلنج ہے، سیاسی مبصرین کہتے ہیں مودی اب کھل کر نہیں کھیل سکیں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید