مقبوضہ جموں و کشمیر میں ریاستی انتخابات کا پہلا مرحلہ اب سے کچھ دیر بعد شروع ہوگا، 90 حلقوں میں سے 24 میں آج پولنگ کی جائے گی۔
انتخابات سے قبل بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس نے وعدہ کیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت بحال کرے گی۔
ترجمان کانگریس پون کھیرا نے جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کا منشور جاری کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت کی بحالی یقینی بنائیں گے۔
ترجمان کانگریس نے تسلیم کیا کہ آرٹیکل370 کی منسوخی کے بعد مودی نے مقبوضہ کشمیر میں ظالمانہ سیاست کی۔
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کا حق چھین کر اسے مرکز کے زیر انتظام علاقہ بنایا۔
دوسری جانب مقبوضہ کشمیر کو زبردستی ہڑپ کرنے پر انتہاپسند مودی سرکار کی ہٹ دھرمی برقرار ہے۔
یونین منسٹر امیت شاہ کا کہنا ہے کہ آرٹیکل 370 اب تاریخ کاحصہ ہے، بحال نہیں ہو سکتا۔
واضح رہے کہ مودی سرکار نے 2019 میں مقبوضہ کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کی تھی۔