بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے بہو کے ساتھ اپنے رشتے کو بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب ایشوریہ رائے کے ساتھ حادثہ پیش آیا تھا تو وہ دو روز تک سو نہیں پائے تھے۔
سال 2003 میں فلم خاکی کی شوٹنگ کے دوران ایشوریہ رائے ایک خوفناک حادثے کا شکار ہوئی تھیں۔
یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ناشک میں ایک اسٹنٹ مین نے کنٹرول کھودیا اور گاڑی تیز رفتاری سے ایشوریہ کی کرسی سے جا ٹکرائی تھی۔ اس حادثے میں اداکارہ کو شدید چوٹیں آئیں اور انہیں فوراً اسپتال لے جایا گیا۔
واضح رہے کہ اس فلم کی کاسٹ میں امیتابھ بچن ہی مرکزی کردار میں تھے جبکہ اکشے کمار اور اجے دیوگن بھی اس فلم کا حصہ تھے۔
امیتابھ بچن، جو بعد میں ایشوریہ کے سسر بنے، نے حادثے کے بعد میڈیا کے رویے پر ناراضی کا اظہار کیا۔
بھارتی میڈیا نے ایشوریہ کی چوٹ کو معمولی قرار دیا جس پر امیتابھ بچن نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران کہا کہ یہ ایک سنگین حادثہ تھا اور ایشوریہ کو شدید چوٹیں آئی تھیں۔
انہوں نے کہا کہ "میں دو راتیں سو نہیں سکا تھا، ان چوٹوں کو معمولی کہنا درست نہیں۔"
اس واقعے کے بعد امیتابھ نے ایشوریہ کو ممبئی واپس بھیجنے کےلیے خاص طور پر ایک نجی طیارے کا انتظام بھی کیا۔
ایشوریہ رائے نے 2007 میں ابھیشیک بچن سے شادی کی اور ان کی ایک بیٹی ہے جسکا نام ارادھیا بچن ہے۔
حالیہ دنوں میں ایشوریہ رائے کو اکثر اکیلے یا اپنی بیٹی کے ساتھ دیکھا گیا ہے، جس سے ابھیشیک اور ایشوریہ کے درمیان علیحدگی کی افواہیں بھی گردش کر رہی ہیں۔ تاہم دونوں کی جانب سے اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔