شنگھائی (این این آئی)چین کے شہر شنگھائی میں 75سال کے طاقتور ترین سمندری طوفان نے تباہی مچادی ہے۔ کلومیٹر فی گھنٹا رفتار کی طوفانی ہواوں سے درخت، عمارتوں کی کھڑکیاں اور اشتہاری بورڈز اڑگئے۔طوفائی ہواوں سے سڑک پر چلتا ٹرک بھی الٹ گیا، راہ گیروں نے درختوں اور کھمبوں کے سہارے خود کو اڑنے سے بچایا۔طوفان کے باعث 14 سو پروازیں منسوخ کردی گئیں جبکہ 4 لاکھ سے زیادہ افراد محفوظ مقامات پر منتقل ہوگئے ہیں۔