• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال: اسکریپ یعنی کباڑ کا کاروبار کرنا شرعاً کیسا ہے ؟

جواب: واضح رہے کہ ہر وہ مال (چیز) جو متقوَّم یعنی اس کی اپنی مالی حیثیت ہو ، شرعاًقابل ِ انتفاع ہو اور جائز ہو، اس کی خرید وفروخت کرناجائز ہے، لہٰذا اسکریپ یعنی کباڑ کا کاروبار جائز ہے، بشرطیکہ اس میں چوری کے مال کی خریدوفروخت نہ ہو اور خیانت و دھوکے سے صاف ہو، اور کسی قسم کی غیر شرعی چیز کا کاروبار نہ ہو، آلات ِمعصیت یعنی گانے باجے کے آلات وغیرہ کا کام نہ کیا جائے۔