• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائبر کرائم پلیٹ فارم ’گھوسٹ‘ بین الاقوامی آپریشن کے ذریعے ختم

فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا
فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا

سائبر کرائم کے پلیٹ فارم ’گھوسٹ‘ کو بین الاقوامی آپریشن کے ذریعے ختم کر دیا گیا۔

یوروپول کے مطابق گھوسٹ بڑے پیمانے پر منشیات کی اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ کے لیے مشہور ہے۔

اس آپریشن میں متعدد ممالک سے 51 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔

پلیٹ فارم گھوسٹ حفاظتی خصوصیات کے سبب جرائم کی تنظیموں میں مقبول ہوا تھا۔

تنظیم کا خاتمہ عالمی منظم جرائم کے نیٹ ورکس کے لیے بڑا دھچکا ہے۔

آپریشن کے دوران بین الاقوامی سطح پر ہتھیار، منشیات اور 1 ملین یورو ( 1.11 ملین) سے زائد کی نقد رقم ضبط کی گئی۔

آپریشن میں آسٹریلیا، کینیڈا، فرانس، آئس لینڈ، آئر لینڈ، اٹلی، ہالینڈ، سوئیڈن اور امریکا نے حصہ لیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید