• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایوان صنعت و تجارت کے انتخابات ، کارپوریٹ اورایسوسی ایٹ کلاس کے ارکان منتخب

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)ایوان صنعت و تجارت کوئٹہ بلوچستان کے ارکان مرزا خان خلجی،طاہر خان اچکزئی اور محمد یوسف مریانی پر مشتمل الیکشن کمیشن کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ایوان صنعت و تجارت کوئٹہ کے سالانہ انتخابات برائے سال 2024-26کے سلسلے میں ایگزیکٹو ممبران برائے کارپوریٹ کلاس عبدالرؤف خلجی،محمد ایوب مریانی،آغا فیصل،صلاح الدین خلجی،سردار عبدالرحیم،ہمایوں خان،جہانزیب خان،خیر محمد،محمد فہیم جوگیزئی،سعد ملوک،انجنیئر میر وائس کاکڑ،امان اللہ گورگیج،طاہر شاہ،،زین العابدین خلجی جبکہ ایسوسی ایٹ کلاس میں حاجی اختر محمد کاکڑ،محمد نسیم،حاجی اشرف کاکڑ،وطن یار بازئی،عباس کاکڑ،عبدالوحید بلوچ،کمال الدین،بلال جان،نصیر احمد بڑیچ،عبدالقاسم خلجی،نصر اللہ،صادق خان،تیمور عدنان اور سید اکبر علی بلا مقابلہ منتخب ہوگئے ۔ دریں اثناء الیکشن کمیشن کے ممبران مرزا خان خلجی،طاہر خان اچکزئی اور محمد یوسف مریانی نے نو منتخب ایگزیکٹو ممبران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایگزیکٹو ممبران کا بلا مقابلہ انتخاب ایوان صنعت و تجارت کوئٹہ بلوچستان کے عہدیداران و ممبران کے اتحاد و اتفاق کا مظہر ہے۔