• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ ،جی ٹی اے آئینی کی مطالبات کے حق میں احتجاجی ریلی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن (آئینی) بلوچستان کے زیراہتمام مطالبات کے حق میں بدھ کو صوبائی صدر مجیب اللہ غرشین کی قیادت میں کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے سبزہ زار سے ریلی نکالی گئی جو سرکلر روڈ ، جناح روڈ ، قندھاری بازار ، باچا خان چوک سے ہوتی ہوئی کوئٹہ پریس کلب کے سامنے پہنچ کر مظاہرے کی شکل اختیار کرلی ، اس موقع پر ریلی کے شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر مطالبات درج تھے ۔ ریلی سے جی ٹی اے آئینی کےصوبائی صدر مجیب اللہ غرشین اور صوبائی نائب صدر بچل خان ابڑو نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جب سے موجودہ صوبائی حکومت برسر اقتدار آئی ہے صوبے میں تعلیم کی صورتحال بہتر بنانے کی بجائے تجربے کررہی ہے جس کی واضح مثال کنٹریکٹ بنیادوں پر بھرتیاں ، سرکاری تعلیمی اداروں کو نجی اداروں کے حوالے کرنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جی ٹی اے آئینی بلوچستان اپنے 21نکاتی ڈیمانڈ نوٹس پر عملدرآمد چاہتی ہے تاکہ کے صوبے کے اساتذہ یکسوئی سے اپنے فرائض انجام دے سکیں ۔انہوںنے مطالبہ کیاکہ محکمانہ پروموشن میں تیزی لائی جائے،تعلیمی اداروں کی نجکاری کی کوششیں ترک کی جائیں ، محکمہ تعلیم میں کنٹریکٹ پر بھرتی کی پالیسی ختم کی جائے۔ 2019سے بھرتی اساتذہ کا ٹائم اسکیل بحال، اساتذہ کو بلا امتیازپری میچور انکریمنٹ دی ،ایس ایس ٹیز اور جونیئر اساتذہ کا ٹائم اسکیل سٹریکچر ریوائز کیا ، صوبے کے واحد تعلیمی بورڈ میں کرپشن اور ناقص کارکردگی کی سی ایم آئی ٹی سے تحقیقات کرائی،تمام ملازمین کو یکساں مراعات دی، طلباءکو بروقت کتب کی فراہمی یقینی بنائی جائے ،جے وی ٹیز اور معلم القرآن کو پچاس فیصد پروموشن کوٹہ کے تحت پروموشن دی اور این سی ایچ ڈی اوربیک اساتذہ کو مستقل کیا جائے۔
کوئٹہ سے مزید