• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین کا کردار تسلیم کیے بغیر معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا ،غلام نبی مری

کوئٹہ(پ ر)بلوچستان نیشنل پارٹی کے ممبر سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی و ضلعی صدر کوئٹہ غلام نبی مری نے کوئٹہ پریس کلب میں ایچ اے آر ڈی/ این ای ڈی کے زیر اہتمام منعقدہ کانفرنس میں شرکت کی جس کا موضوع "خواتین کے شہری اور سیاسی حقوق اور انتخابی اور جمہوری عمل میں ان کی شرکت اور شعر و شاعری میں سیاسی بیانیہ کا اظہار" تھا۔ اس پروگرام میں شعرا، دانشور، طلبا اور خواتین شعرا نے بھر پور شرکت کی۔ اس موقع پر خانہِ فرہنگ ایران کے ڈائریکٹر جنرل ابوالحسن مِیری نے غلام نبی مری کی سیاسی خدمات پر انہیں شیلڈ پیش کیا، پروگرام کی میزبانی زبیر ضیا بلوچ نے کی۔ کانفرنس سے ابوالحسن مِیری، ڈاکٹر زاہد بلوچ دشتی اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ غلام نبی مری نے کہا کہ بی این پی ایک سیکولر اور ترقی پسند سیاسی جماعت ہے جو خواتین کی برابری کے ساتھ انہیں بااختیار بنانے پر یقین رکھتی ہے جس کا ثبوت یہ ہے کہ پارٹی کی کابینہ اور مرکزی کمیٹی میں خواتین کی بڑی تعداد شامل ہے۔ بلوچستان کی تاریخ گواہ ہے کہ بلوچ معاشرے کے ہر شعبے میں ہمیشہ خواتین کا کردار نمایاں رہا ہے۔ خواتین کا کردار کسی بھی قوم اور معاشرے میں سائیکل کے دو پہیوں کی طرح ہے ۔بی این پی کا مقصد و مرام بھی یہی ہے کہ جب تک معاشرے میں خواتین کے کردار کو تسلیم نہیں کیا جاتا اور انہیں مردوں کے برابر تعلیم و تربیت نہیں کی جاتی اور انہیں سیاسی جدوجہد سمیت ہر شعبہ میں برابری کی سطح پر اہمیت نہیں دی جاتی وہ معاشرہ کبھی ترقی نہیں کر سکے گا۔
کوئٹہ سے مزید