کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان بار کونسل نے سپریم کورٹ کے اکثریتی فیصلے کے باوجود بھی الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد نہ کرنے پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہاہےکہ پاکستان کا ہر ادارہ سپریم کورٹ کے فیصلے کا پابند ہے۔بلوچستان بار کونسل کے ایک بیان میں کہاگیاہےکہ سپریم کورٹ کے بینچ اکثریتی اور فائنل فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن کی جا نب سے تا خیری حربہ کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں ہے۔ ایک سو چے سمجھے منصوبے کے تحت سپریم کورٹ کے ججز کے فیصلوں پر عمل درآمد نہ کرنا توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔