• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپنی ثقافت اجاگر کرنا ہر باشعور شہری کی ذمہ داری ہے،پشتونخوامیپ

کوئٹہ ( پ ر) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ ثقافت کسی بھی قوم کےلیے اہم ، اس کی شناخت اور کردار کا تعین کرتی ہے۔ پشتون قوم شاندار تاریخ و ثقافت اور اعلیٰ روایات رکھتی ہے۔ قومی ثقافت سیاسی ، سماجی ، اقتصادی ترقی ، اقوام کے ساتھ باہمی تعلقات اور زندگی کے دیگر پہلوؤ ں اتحاد ، تنوع ، تخلیقی صلاحیت اور اختراخ ،روایت ، جدیدیت اور استحکام کو فروغ دے سکتی ہے ۔ اپنی ثقافت کو اجاگر کرنا ہر باشعور شہری کی ذمہ داری ہے، پشتونخوامیپ صادق شہید فٹبال گراؤنڈ میں مرکزی تقریب کا انعقاد کرےگی۔ پشتون ثقافت کا عالمی دن 23ستمبر کو بھرپورجوش وجذبے کے ساتھ منایا جائیگا۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی پشتون ثقافت سے منسلک تمام روایتی پروگراموں اور میلوں کا انعقاد ہوگا۔پارٹی کارکنان ہر سطح پر کلچر ڈے اور اس کے بعد 7اکتوبر 1983کے شہدا ئے جمہوریت اور 11اکتوبر کے شہداء وطن کی برسیوں کی مناسبت میں پارٹی کے زیر اہتمام منعقد ہونیوالے جلسے کی بھرپور تیاری کریں ۔ ان خیالات کا اظہار پارٹی رہنماؤں نے تحصیل سٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ پشتونخواملی عوامی پارٹی ضلع کوئٹہ سے مربوط تحصیل سٹی کا اجلاس تحصیل سیکرٹری منان نصرت کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلا س میں پارٹی کے صوبائی صدر عبدالقہار خان ودان ، صوبائی سینئر نائب صدر وضلع کوئٹہ کے سیکرٹری سید شراف آغا، صوبائی ایگزیکٹیوز ملک عمر کاکڑ، گل خلجی ، حبیب الرحمن بازئی، اقبال بٹے زئی ، حفیظ ترین ، رزاق ترین ،ضلع سینئر معاونین سعید خان کاکڑ، ولی بریالی ، نصیر احمد کاکڑدیگر ضلعی ایگزیکٹیوزکے اراکین نے شرکت کی ۔ جبکہ اجلاس کی کارروائی تحصیل سینئر معاون سیکرٹری شکور افغان نے سرانجام دی ۔ اجلاس میں پارٹی رہنماؤں نے کارکنوں کو تنظیمی سیاسی سرگرمیوں کو بڑھانے اور اپنی کارکردگی رپوٹس کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی ۔انہوں نے اس موقع پر کہاکہ ملک کی موجودہ صورتحال اس وقت عوام کے سامنے ہے ، جب عوام کے حق رائے دہی پر ڈاکہ ڈالا جائے گا تو پھر نہ صرف انتشار اور بے چینی پھیلے گی بلکہ سیاسی اور معاشی بحران بھی جنم لیں گےاور اداروں پر سے عوام کو اعتماد اٹھ جائے گا۔