• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشکلات کے حل کیلئے اقدامات کیے جائیں ،کنٹینرترپال ٹرالر ٹرک ایسوسی ایشن

کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر)اے کے اے کنٹینر ترپال ٹرالر ٹرک ایسوسی ایشن بلوچستان (رجسٹرڈ) کے صدر حسان الحق نے کہا ہے کہ حکومت ٹرانسپورٹرز کو درپیش مشکلات دور کرے،قانونی تجارت کے باوجود تنگ کرنا اور ٹرانسپورٹرز کو نان شبینہ کا محتاج بنانا کسی صورت درست عمل نہیں ،یہ بات انہوں نے پیر کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ، اس موقع پر محمد ضیاء الحق ، عبدالخالق ، ٹکری نظر گل سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس کم ہوگا تو تجارت اور کاروبار میں تیزی آئے گی اور جس سے زیادہ ٹیکس جمع ہوگا اور اگر ٹرانسپورٹروں کو سہولیات اور ٹیکس میں چھوٹ نہیں دی جائے گی تو مشکلات میں اضافہ ہوگا ، کاروبار ٹھپ ہوکر رہ جائے گا ، ٹرانسپورٹ کے کاروبار سے منسلک افراد اس سے کنارہ کشی کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہماری گاڑیاں قانونی طریقے سے سامان لے کر مختلف صوبوں میں داخل ہوتی ہیں تو شاہراہوں پر ٹرانسپورٹرز کو پریشان کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ،قانونی تجارت کے باوجود تنگ کرنا اور ٹرانسپورٹرز کو نان شبینہ کا محتاج بنانا کسی صورت درست عمل نہیں ، حکومت اس کا نوٹس لے سہولیات کی فراہمی اور مشکلات کم کرنے کیلئے اقدامات کرئے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بیرون ملک سے آنے والی اشیاء خوردنوش سمیت دیگر ضروریات کے سامان پر ٹیکس کم کیا جائے ،ملک میں سیب کی پیداوار ناکافی ہے ایرانی سیب کی درآمد پر پابندی ہٹائی جائے تاکہ ملک کی کی معیشت کو فائدہ پہنچ سکے ۔