• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کی جائے ،مشترکہ بس ٹرانسپورٹ فیڈریشن

کوئٹہ( پ ر)مشترکہ بلوچستان بس ٹرانسپورٹ فیڈریشن کے چیئرمین محمود خان بادینی نے کہا ہے کہ بین اقوامی مارکیٹ میں پیٹرول فی بیرل 69.29 ڈالر ہے۔پاکستانی قیمت فی بیرل 19401.2 بنتی ہےجبکہ فی لیٹر 97 روپے میں پڑتاہے۔سفری چارجز شامل کرکے پاکستان میں پہنچ کر فی لیٹر پیٹرول کی قیمت عوام1سو 11 روپے بنتی ہے۔ لیکن پاکستان میں دوگناسے بھی زیادہ 250 روپے فی لیٹر پٹرول دیا جارہا ہےجو عوام اور ٹرانسپورٹرز کے ساتھ زیادتی ہے۔ افسوس کے ساتھ کہناپڑتاہے کہ اس وقت متعدد نام نہاد ٹیکسز حکومت پاکستان تیل کی فی لیٹر مد میں وصول کررہی ہے۔اور پھر ٹرانسپورٹرز، تاجر،زمین داران تمام کاروباری حضرات حتیٰ کہ یوٹیلیٹی بلز وغیرہ ہر شہ پر ایک ایک شہری سے مختلف مدات میں ٹیکسز عائد کرنا عوام پر ظلم ہے ۔یہ ان کے استحصال کے مترادف ہے ۔انہوں نے کہاکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مذید کمی کی ضرور ت ہے ۔عوام اور ٹرانسپورٹرز سے منصفانہ قیمت وصول کی جائے ۔