• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ کا میرجمیل شاہوانی کے انتقال پرتین روزہ سوگ کااعلان

کوئٹہ (آن لائن) مسلم لیگ (ن )بلوچستان کے قائم مقام صوبائی صدر میر اصغر خان مری نے قلات ڈویژن کے صدر میر جمیل احمد شاہوانی کے انتقال پر تعزیت کااظہار کرتے ہوئے تین روزہ سوگ کااعلان کیاہے اورکہاہے کہ تمام اضلاع میں مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اورتعزیتی ریفرنس منعقد کیے جائیں۔