حزب اللّٰہ پر پیجرز حملے سے متعلق امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ تائیوان یا ہنگری نے نہیں بلکہ اسرائیلی انٹیلیجنس نے تیار کیے۔
امریکی اخبار کے مطابق ہنگری کی کمپنی اسرائیلی جاسوسی نیٹ ورک کی فرنٹ کمپنی کا حصہ تھی، ہنگری کی کمپنی اور اسرائیل کے درمیان براہِ راست رابطے کے لیے 2 مزید جعلی کمپنیاں بنائی گئیں۔
امریکی اخبار کے مطابق اسرائیل نے واکی ٹاکیز میں صرف بارود نہیں لگایا، اصل میں مینوفیکچرنگ کی، بلغارین میڈیا کے مطابق بلغاریہ کی کمپنی نے حزب اللّٰہ کو پیجرز سپلائی کیے۔
دوسری جانب تائیوان کے وزیرِ اقتصادیات نے کہا ہے کہ پیجرز میں استعمال ہونے والے اجزاء تائیوان میں نہیں بنائے گئے تھے، پیجرز کے آلات بخارسٹ کی کمپنی نے تیار کیے تھے۔
واضح رہے کہ حزب اللّٰہ نے پیجر ڈیوائسز کے دھماکوں کا ذمے دار اسرائیل کو قرار دیا ہے۔